سندھ (باب السلام) کے تاریخی پس منظر اور رجالِ سندھ پر اربابِ فضل و کمال کے علماءِ سندھ کے تاریخ ساز کارناموں اور تحریری کاوشوں پر مشتمل مختلد موضوعات پر کی جو کتابیں سامنے آئی ہیں، جن میں ڈاکٹر یونس الشیخ ابراہیم السامرائی کی کتاب"علماء العرب فی شبه القارة الهندة"، مورخ اسلام مولانا قاضی اطہر مبارکپوری رح کی تالیف"رجال الهند و السند"، اور مولانا عبد الحی الحسنی رح کی "نزهة الخواطر" قابل ذکر ہیں.
مولانا الله بخش ایاز ملکانوی کی کتاب "الفقه فی السند" (فقہاۓ سندھ اور ان کی تصنیفی خدمات) اسی سلسلة الذهب کی ایک کڑی ہے.
الفقہ فی السند
تالیف: مولانا الله بخش ایاز ملکانوی
صفحات:318 سائز:23x36=16
ناشر: القاسم اکیڈمی، جامعہ ابوہریرہ، خالق آباد، ضلع نوشہرہ، صوبہ خیبر، پختونخواہ
زیر نظر کتاب میں فقہائے سندھ اور ان کی فقہی خدمات کو مرتب وجامع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے خطہٴ سندھ کی تاریخ ، محل وقوع ، جغرافیائی معلومات، بعض معروف شہروں کا تعارف ، پھر علم فقہ کی تعریف ، بعض اہم معلومات، فقہ حنفی پر مختصر وجامع گفتگو اورفقہاء سندھ کی فقہی تالیفات کو حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب کرکے ان کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے ، اس طرح کتاب کا گویا ایک حصہ مکمل ہو جاتا ہے او رپھر دوسرے حصے میں سندھ پر حکومت کرنے والے حکمرانوں اور ان کے دور کے علما وفقہا کا جامعیت واختصار کے ساتھ تعارف کیا گیاہے، بعض شخصیات او رکتابوں کی اہمیت کے پیش نظر ان کے تعارف وتذکرے میں قدرے تفصیل ذکر کی گئی ہے۔ اس میں ان تمام نامور فقہاء کا تذکرہ آجاتا ہے جن کی علمی وفقہی کاوشوں کا مرکز سندھ کا خطہ رہا ہو چاہے وہ وہاں پیدا ہوئے ہوں یا وہ اصلاً کسی اور جگہ سے تعلق رکھتے ہوں لیکن انہوں نے دینی خدمات اس خطے میں سر انجام دی ہوں۔
مولانا عبدالقیوم حقانی نے اس کا پیش لفظ لکھا ہے، کتاب کا تعارف کراتے ہوئے وہ لکھتے ہیں کہ :
” سندھ کے تاریخی پس منظر اور رجال سندھ پر ارباب فضل وکمال کے علماء سندھ کے تاریخ ساز کارناموں او رتحریری کاوشوں پر مشتمل مختلف موضوعات پر کئی ایک کتابیں سامنے آئی ہیں…ہمارے مخدوم مولانا الله بخش ایاز ملکانوی کی کتاب ”الفقہ فی السند“ (فقہائے سندھ او ران کی تصنیفی خدمات ) اسی سلسلة الذہب کی ایک کڑی ہے۔ یہ کتاب مولانا مدظلہ نے جامعہ اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی میں تخصص فی الحدیث کے دوران علامہ محمدیوسف بنوری کے زیر نگرانی وسرپرستی مقالہ کے طور پر لکھی تھی۔ جو علم وادب، تاریخ وتذکرہ، تعارف کتب اور فقہ و فقہاء کے حوالے سے ایک انسائیکلوپیڈیا، شاہکار اورتاریخی شہ پارہ ہے… اپنے مضامین او رعلوم ومعارف کے لحاظ سے مثالی وجامع او رمطالعاتی، درسی، تعلیمی، تحقیقی، ادبی اور تربیتی حلقوں کے لیے ایک نادر علمی تحفہ ہے۔“
کتاب کا ورق درمیانہ اور طباعت واشاعت معیاری ہے۔